علمُ العقائد کا یہ کورس عصرِ حاضر کے فکری انتشار، سوشل میڈیا کے فتنوں اور عقیدے سے متعلق پھیلنے والے شبہات کے تناظر میں مرتب کیا گیا ہے۔ یہ کورس قرآنِ مجید، سنتِ رسول ﷺ اور ائمۂ اہلِ سنت کے مسلمہ و معتبر عقائد کی روشنی میں اسلامی ایمان کی بنیادوں کو واضح، منظم اور مدلل انداز میں پیش کرتا ہے۔
کورس کا مقصد محض نظری معلومات فراہم کرنا نہیں بلکہ شرکاء کے اندر صحیح ایمان، فکری بصیرت اور اعتقادی استقامت پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ باطل نظریات، گمراہ کن افکار اور جدید فکری چیلنجز کا علمی اور حکیمانہ انداز میں جواب دے سکیں۔
یہ نصاب ایمان و کفر، ذات و صفاتِ باری تعالیٰ، نبوت و رسالت، سمعیات، اور اہلِ سنت کے مسلّمہ معمولات جیسے حساس اور اہم موضوعات کو کلاسیکی علمی اصولوں کے مطابق بیان کرتا ہے، ساتھ ہی موجودہ دور کے اشکالات کو بھی علمی دیانت اور توازن کے ساتھ واضح کرتا ہے۔
یہ کورس طلبہ، اساتذہ، پروفیشنلز اور عام افراد سب کے لیے موزوں ہے جو اپنے عقیدے کو صرف محفوظ ہی نہیں بلکہ مُثبت، باشعور اور زندگی میں مؤثر بنانا چاہتے ہیں، تاکہ ایمان عبادت، اخلاق اور طرزِ زندگی میں حقیقی رہنمائی کا ذریعہ بن سکے.
اس ماڈیول میں ہم نبوت اور رسالت کسے کہتے ہیں؟ یہ کس طرح حاصل ہوتی ہے یا کن کو حاصل ہوتی ہے؟ انبیاء کرام علیہم السلام کے ثبوت اور ان کے چنے ہوئے بندے ہونے پر دلائل اور بالخصوص نبی علیہ الصلوۃ والسلام سے متعلقہ عقائد پر گفتگو کی جائے گی۔